03:42 , 22 اپریل 2026
Watch Live

رمشا خان کی شادی کے بعد اداکاری سے بریک کی پرانی ویڈیو وائرل

رمشا خان کی شادی

پاکستانی اداکارہ رمشا خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہو گئی ہے جب ان کی حالیہ شادی اداکار خوشحال خان سے ہوئی ہے۔

رمشا خان اور خوشحال خان نے حال ہی میں شادی کی، جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔ اس سے قبل ان کے نکاح کی نجی تصاویر بھی سامنے آئی تھیں، جن پر رمشا خان نے پرائیویسی کی خلاف ورزی پر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

شادی کے بعد اب اداکارہ کا ایک پرانا انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنے کیرئیر اور شادی کے حوالے سے گفتگو کرتی نظر آتی ہیں۔

انٹرویو میں رمشا خان نے کہا تھا کہ بہت سی لڑکیاں کام نہیں کرنا چاہتیں اور اپنا گھر سنبھالنا چاہتی ہیں، اور ہاؤس وائف ہونا بھی ایک فل ٹائم ذمہ داری ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

انہوں نے اداکارہ عائزہ خان اور حرا مانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ گھر اور کیریئر دونوں کو بہترین طریقے سے سنبھال رہی ہیں اور اپنے بچوں کی بھی دیکھ بھال کرتی ہیں۔

رمشا خان نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ شادی کے بعد شاید اداکاری چھوڑ دیں کیونکہ وہ ایک وقت میں صرف ایک کام ہی کر سکتی ہیں اور انہیں گھر اور شوٹنگ دونوں کو ساتھ چلانا مشکل لگتا ہے۔

اداکارہ کے مطابق وہ ایک حساس طبیعت کی مالک ہیں اور جذباتی طور پر ایک ساتھ کئی ذمہ داریاں نہیں سنبھال سکتیں۔

دوسری جانب اطلاعات کے مطابق رمشا خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تمام پوسٹس بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ میزبان حسن چوہدری کے مطابق ان کی مینیجر نے بتایا تھا کہ اداکارہ پہلے ہی سے اپنے کیرئیر سے بریک لینے کا ارادہ رکھتی تھیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION